میاں افتخار نے بیٹا کھویا ، کسی کی جان کیسے لے سکتے ہیں :اسفند یارولی،دھاندلی کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے ، ہمارے رہنماؤں پر قتل کا الزام لگانا غلط ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 جون 2015 08:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء ) اے این پی کے صدر اسفند یا ر ولی نے سابق صوبائی وزیر میاں افتخار کے خلاف درج ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بتایا جائے کیا نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد اسے ایسے اقدامات سے رکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پبی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن فضل حبیب اللہ کے قتل کا مقدمہ سابق صوبائی وزیر میاں افتخار کے خلاف درج ہونے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ کیا نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد ایسے کاموں سے رکھی جا رہی ہے۔

دھاندلی کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کیا قانونی حیثیت رہ جاتی ہے۔ اب تو جماعت اسلامی نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ جبکہ اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا کہ سیاست میں احتجاج ضرور ہوتا ہے تاہم ہمارے رہنماوٴں پر قتل کا الزام درست نہیں ، زاہد خان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں نئے پاکستان کا جنازہ نکال دیا۔