ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی سمری وفاقی وزیر خزانہ کو موصول

پیر 1 جون 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی سمری وفاقی وزیر خزانہ کو موصول ہو گئی ۔ بنیادی تنخواہ 27 ہزار روپے سے بڑھانے ، 20 مفت فضائی سفر ی ٹکٹس اور 3 لاکھ روپے کے سفری واؤچرز کی جگہ نقدر رقم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس منظوری کے بعد ارکان پارلیمنٹ کی مراعات گریڈ 22 کے وفاقی سیکرٹریز کے برابر ہو جانے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تنخواہ اور مراعات کو مالی سال 2015-16 کے فنانس بل میں شامل کرنے کی بھی درخواست کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :