امریکی وزیرخارجہ سائیکل حادثے میں زخمی

پیر 1 جون 2015 08:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری سائیکل کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اْن کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے کا بتایا گیا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق جان کیری کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے یونیورسٹی ہسپتال (HUG) پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کِربی کا کہنا ہے کہ کیری ’بے ہوش نہیں ہوئے‘ اور ڈاکٹروں نے اْن کی دائیں ٹانگ کے ایکسریز کرنے کے بعد چوٹ کا اندازہ لگایا ہے۔ یہ حادثہ آج قبل از دوپہر سوئس سرحد سے 40 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں کوہِ ایلپس کے قریب سِیونزیے کے مقام پر پیش آیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیس منٹ پر رونما ہوا۔ مزید علاج کے لیے وہ واپس وطن روانہ ہو جائیں گے

متعلقہ عنوان :