خیبر پختونخوا حکومت کا جیلوں کو لوڈ شیڈنگ مستثنیٰ قرار دینے کے لئے وفاق سے رابطہ

پیر 1 جون 2015 08:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں کو لوڈ شیڈنگ سے امن وامان کی صورتحال کے باعث مستثنیٰ قرار دینے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے سنٹرل جیل پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لئے شمسی توانائی کے آلات بھی نصب کر دیئے ہیں ۔ سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے کے تمام حساس ترین جیلوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جارہا ہے جس میں بعض اہم ترین قیدی بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے باعث جیلوں میں بعض اوقات لوڈ شیڈنگ کے دوران قیدیوں کے بے ہو ش ہونے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ سنٹرل جیل پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے باعث بعض قیدیوں کے بے ہوش اور حالت غیر ہونے کے اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہے سنٹرل جیل پشاور میں مولانا صوفی محمد ، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی کے باعث جیل کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے ۔ جبکہ صوبے کے دیگر حساس جیلوں کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔