لاہور ، زیر تعمیر عما رت میں کر نٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور انکا قریبی عزیز شامل

پیر 1 جون 2015 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) لاہور کے علاقے شالیمار میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز شالیمار میں گھر کی شیٹرنگ کے دوران گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار سے سر یا ٹکرانے کی وجہ سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ مالک مکان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں جبکہ ایک انہی کا قریبی عزیز ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے پولیس کی موجودگی میں نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاکتیں کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں نصیر اور بشیر سگے بھائی جبکہ نواز کا تعلق بھی انہی کے خاندان سے ہے ۔مقامی پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ لاشیں جب مزدوروں کے گھر پہنچیں تو وہاں کہرام برپا ہوگیا، شدت غم سے نڈھال اہل خا نہ لاشوں سے لپٹ کر روتے رہے ورثا نے واقعہ کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :