فرانس، فوجی آفیسر کے سوٹ کیس سے 27کلوگرام کوکین برآمد،گرفتار کرلیا گیا

پیر 15 جون 2015 08:46

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)فرانس کے ایک فوجی آفیسر کے سوٹ کیس سے تقریباً 27کلوگرام کوکین برآمد کی گئی ہے،جب وہ فرانسیسی گویانا میں ایک طیارے پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،یہ بات ایک مقامی استغاثہ کے دفتر نے کہی۔

(جاری ہے)

منشیات جمعہ کو سئیانے،جو کہ شمال مشرقی ساحلی علاقے ساؤتھ امیری پر فرانسیسی اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کا دارالخلافہ ہے،کے نزدیک فیلکس ایبوڈی مٹوری ائیرپورٹ پر کسٹمز چیکنگ کے دوران برآمد کی گئی تھی۔

سیانے استغاثہ دفتر نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں ایک مسافر کا بیگ برآمد ہوا جو کہ پیرس کیلئے ایک فوجی طیارے پر رکھا جارہا تھا۔اسسٹنگ پراسیکیوٹر ایزابیل آرنر نے مقامی میڈیا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ مسافر ایک فوجی اہلکار تھا،جس کی عمر چالیس سال کے قریب ہے۔آفیسر جسے حراست میں لے لیا گیا ہے فوجی طیارے پر سوار ہونے کا ارادہ رکھتا تھا جو کہ فوجی اہلکاروں کو لے جاتا ہے۔