جرمنی ،انجیلا مرکل کے دفتر کا کمپیوٹر بھی سائبرحملے کی زد میں آنے کا انکشاف

پیر 15 جون 2015 08:46

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل کے قانون سازی بارے آفس کا کمپیوٹر بھی سائبر حملے کی کی زد میں آ نے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ بات ایک جرمن اخبارنے اتوار کے روز بتائی ،سائبرحملہ مئی میں کیا گیا جب ملک کے ایوان زیریں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ روزنامہ بلڈ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سائبر حملہ قبل ازیں توقع کئے جانے والے سے کہیں زیادہ اور وسیع تھا اور بونڈسٹک نے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

اس حملے نے مرکل کے بونڈسٹک دفتر میں رکھے گئے ایک کمپیوٹر کو متاثر کیا۔

(جاری ہے)

بلڈ کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر ان کمپیوٹروں میں شامل تھا جن پر ٹروجن ہارس قسم کے حملے کا پتہ چلایا گیا تھا۔جریدہ کے مطابق یہ پتہ جمعے کو لگا،حکام کو معلوم ہوا کہ بونڈسٹک میں پانچ کمپیوٹروں پر ٹروجن ہارس سافٹ وےئر پایا گیا ہے۔مرکل کی کنزرویٹو سی ڈی یو بلاک کے ترجمان نے جریدے کو بتایا کہ وہ اس خبر کی تردید کا تصدیق نہیں کرسکتا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سائبر اٹیک کا ذمہ دار کون ہے۔مرکل کی سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ حکومتی اور بنڈس کی ویب سائٹ ایک آ ن لائن اٹیک میں جنوری میں بلاک ہوگئی تھی،جس کی ذمہ داری روس نواز گروپ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :