بھارت ، سفاک پڑوسی نے آم توڑنے کے تنازعہ پر 17سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

پیر 15 جون 2015 08:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) بھارت میں انسانیت کی تذلیل معمول بن گئی، ریاست اتر پردیش کے علاقے فتح پور میں سفاک پڑوسی نے آم توڑنے پر پیدا ہونے والے تنازعہ پر سترہ سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا۔ ملزمان علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ والدین کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی و مقامی میڈیا کے مطابق گزستہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فتح پور میں باغ سے آم توڑنے پر معمولی تنازعہ ہوا جس کے بعد سفاک پڑوسی نے زبردستی اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر سترہ سالہ دوشہزہ کو آگ لگا دی جس سے لڑکی مکمل طور پر جھلس گئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :