افغانستان،سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ضلعی سربراہ سمیت چار افراد،اتحادی افواج کی بمباری میں اہم طالبان کمانڈر ہلا ک

پیر 15 جون 2015 08:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)یک افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک ضلعی سربراہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیں جبکہ اتحادی فورسز نے بھی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ شمالی صوبے تاخار کے ضلع عشقامش میں اتوار کے روز طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ کیا گیا ، ضلعی سربراہ کے علاوہ تین سکیورٹی اہلکار بھی اس بم دھماکے کا نشانہ بنے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ادھر امریکی قیادت میں اتحادی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے فضائی حملے کر کے افغان طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :