مصر،شیعہ افراد کے قتل عام پر 23افراد کو 14سال قید کی سزا

پیر 15 جون 2015 08:44

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)مصر کی ایک عدالت نے دو سال قبل قاہرہ کے نواح میں ایک ناراض ہجوم کی جانب سے چار شیعہ افراد کے قتل عام پر 23افراد کو 14سال قید کی سزا سنا دی ہے،چاروں ہلاک شدگان جون2013ء میں شیعوں پر ہونے والے حملوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے،جن پر سینکڑوں لوگوں کے ایک ہجوم نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ ابومسعلم قصبے میں جمع تھے۔

(جاری ہے)

ایک عدالتی اہلکار نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ روز سزائیں سناتے ہوئے آٹھ دیگر مدعا علیہان کو بری کردیا ہے۔سنی اکثریتی مسلم ملک مصر میں شیعوں کی معمولی اکثریت ہے جو کہ آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم ہیں،اسلامی انتہا پسند مبلغین اکثر اپنے خطبوں میں شیعہ کمیونٹی کو ہدف بناتے ہیں اور انہیں شیعہ ایران کے زیر اثر ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :