سندھ کے بجٹ میں ٹیکس دیگر تین صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے ،مرادعلی شاہ،عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس کی شرح 15فیصد سے 14فیصد کر دی گئی ،پیپلز پارٹی کی پالیسی کسی کو نوکری سے نکالنا نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنا ہے،وزیر خزانہ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

پیر 15 جون 2015 08:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)وزیرخزانہ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس دیگر تین صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے ،عوام کی سہولت کے لئے ٹیکس کی شرح 15فیصد سے کم کر کے14فیصد کر دی گئی ہے ، بجٹ کے70فیصد فنڈ وفاق سے آتے ہیں 11ماہ کے دوران وفاق سے 287ارب روپے ملیں ہیں،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے اچھی خاصی رقم مختص کی ہے جبکہ سرکای ملازمین کو بھی ریلیف دیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کی پالیسی کسی کو نوکری سے نکالنا نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنا ہے ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں لگائے گئے ٹیکس دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی تنخواہوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کے سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ ہیں کیونکہ امن وامان کاشعبہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا گیا ہے مگر ساتھ میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو تنخواہ لیتے ہیں انہیں کام کرنا ہو گا ۔

پریس کانفرنس کے دوران نئے سیکٹرز پر ٹیکس میں کمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بجلی کے حالیہ بحران کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے بجلی کے بلوں پر اکثر وفاق سے جھگڑا رہتا ہے مگر حالیہ بجٹ میں بجلی بحران کے حل کیلئے اچھی خاصی رقم رکھی گئی ہے۔ بجٹ میں موبائل فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 19 سے 18 فیصد تک کردی گئی ہے اس کمی کافائدہ صارفین کو ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :