پاکستان“ سپر لیگ2016ء ”یو اے ای“ میں کرانے کی تیاری، افتتاحی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی،میچز تین مختلف مقامات کھیلے جائیں گے،پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنا نے کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 15 جون 2015 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)پاکستان“ سپر لیگ جنوری فروری 2016ء میں ”یو اے ای“ میں کرانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، افتتاحی فرنچائز میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی،میچز تین مختلف مقامات کھیلے جائیں گے، زمبابوے سے سیریز کے کامیاب انعقاد نے بھی پی سی بی کو ملکی سیکورٹی پر اعتماد نہیں بخشا، بورڈ نے اس نوعیت کے ایونٹس کرانے میں خاص شہرت رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کرلیں،حکام کو5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مشورہ مل گیا، آئند ہ سال فروری میں انعقاد کی کوشش ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کا منصوبہ2 بار التوا کا شکار ہوچکا، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بعد نجم سیٹھی کے دور میں بھی کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی، اب ایک بار پھر منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلیے ایک فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں، وہ دنیا بھر میں ایسے فٹبال، بیس بال اور دیگر ایونٹس کرانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے،بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کمپنی نے پاکستان کی اولین ٹی ٹوئنٹی لیگ کو 5ٹیموں تک محدود رکھتے ہوئے یو اے ای میں انعقاد کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

زمبابوے کیخلاف سیریز کی کامیاب میزبانی کے باوجود ایونٹ ملک میں نہ کرا کے بورڈ خود ہی دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ بند کر دیگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان فروری میں3ہفتے کا وقت ہے،اس دوران نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل ہونگی، مجوزہ فارمیٹ میں ڈبل لیگ کی بنیاد پر مقابلوں کے بعد ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :