پشاور سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 18 ایم پی ایز نے یونس ظہیر کو پشاور کا ناظم بنانے کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کو خطو لکھ دیا

پیر 15 جون 2015 08:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) پشاور سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 18 ایم پی ایز نے یونس ظہیر کو پشاور کا ناظم بنانے کے لئے عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کو خطو لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 18 ایم پی ایز نے پشاور کے ضلعی ناظم کے لئے عمران خان اور پرویز خٹک کو خط لکھا ہے جس میں پشاور کے ناظم کے لئے یونس ظہیر کا نام پیش کیا گیا ہے خط پر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان ، شوکت یوسفزئی اور پشاور کے ضلعی صدر یاسین خان کے دستخط موجود ہیں ۔