امریکا بالٹک خطے میں بھاری جنگی ساز وسامان تعینات کرنیکی تیاری کر رہا ہے، امریکی اخبار

پیر 15 جون 2015 08:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) امریکا بالٹک کے خطے میں جنگی ٹینک، لڑاکا گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ کسی بھی روسی جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ،رپورٹ کے مطابق اگر یہ منصوبہ منظور ہو گیا تو بالٹک اور مشرقی یورپی ممالک میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ اتنا بھاری عسکری ساز و سامان اس علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ اس قدر ہو گا کہ اسے پانچ ہزار فوجی استعمال کر سکیں گے۔ محکمہ دفاع کے اس منصوبے کو وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور وائٹ ہاوٴس کی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔