فلسطین کی اتحادی حکومت حماس اور فتح پارٹی کے درمیان کشیدگی کے باعث مستعفی

جمعرات 18 جون 2015 08:12

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) فلسطین کی اتحادی حکومت حماس اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے درمیان کشیدگی کے باعث مستعفی ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر محموعباسی کے ایک مشیر نمر حماد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم حماد الله نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا ہے جبکہ محمود عباس نے انہیں نئی حکومت تسکیل دینے کے اقدامات جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے مختلف فلسطینی دھڑوں سے مشاورت کی جاےء گی جس میں حماس بھی شامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :