ویمنزفٹبال ورلڈ کپ ،ناک آؤٹ مرحلہ،جاپان، آسٹریلیا، سوئیڈن، امریکہ، سوئٹزرلینڈ اورکیمرون نے ویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی،ایکواڈوراورنائیجیریا کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر

جمعرات 18 جون 2015 07:57

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) جاپان، آسٹریلیا، سوئیڈن، امریکہ، سوئٹزرلینڈ اورکیمرون نے ویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی،ایکواڈوراورنائیجیریا کی ٹیمیں ایونٹ سے باہرہوگئیں،کینیڈا میں جاری ورلڈ کپ کے گروپ سی میں جاپان نے ایکواڈورکوایک صفرسے شکست دے کرمسلسل تیسری فتح حاصل کی، جاپانی ٹیم گروپ میں نوپوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی،ایڈمونٹن میں کیمرون نے سوئٹزرلینڈ کوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے کرپری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، سوئس ٹیم شکست کے باوجود اگلیمرحلے میں پہنچ گئی،گروپ ڈی میں امریکہ نے نائیجیریا کوایک صفرسے مات دیکرگھرواپس بھیج دیا،گروپ ڈی میں ہی سوئیڈن نے آسٹریلیا کیخلاف میچ ایک ایک گول سے برابرکھیل کرناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، سوئیڈش ٹیم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچزڈرا کئے۔

متعلقہ عنوان :