افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا گیارہ صوبوں میں آپریشن ، 7 فوجی اور 83 طالبان ہلاک ، 116 زخمی ، 5 کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 18 جون 2015 08:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7فوجیاور 83 طالبا ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جای ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے شورش زدہ صوبوں سے طالبان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آپریشنز میں 7 فوجی اور 83 طالبان ہلاک اور 116 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 صوبوں میں کئے جانے والے آپریشنز میں 5 کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔