احترام رمضان ،قومی ایئرلائن کا کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان ،کمی کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا

جمعرات 18 جون 2015 08:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کے احترام میں اپنے کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے کمی کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔پی آئی اے نے رمضان المبارک میں مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے اندرون ملک جانے اور آنے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے یہ رعایت اکانومی، اکانومی پلس اور بزنس کلاس مسافروں کو دی جائے گی۔ یہ رعایت19جون سے14جولائی کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ہوگی۔پی آئی اے کی جانب سیاس سے قبل بھی بیرون ملک جانے والی پروازوں میں15سے 35 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :