اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

منگل 30 جون 2015 09:01

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات افطار کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ آج اسلام، جہاد اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور مساجد میں اور نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جارہا ہے۔