فیروزوالہ میں مارے جانے والے دہشتگرد وں کے زیر استعمال مکان القاعدہ کے روپوش رہنما ابدالی کی ملکیت ہے،سرچ آپریشن میں 2 شمالی وزیر ستان جبکہ4 پنجابی دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صفی اللہ، حبیب ، علی، مزمل کے نام سے ہوئی،عبدالرشید اور عدنان زخمی حالت میں گرفتار

منگل 30 جون 2015 08:36

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فیروزوالہ کے علاقہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے معاملہ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پٹھان کالونی کے جس زیر تعمیر مکان میں دہشت گرد رہائش پذیر تھے وہ القائدہ کے ایک روپوش رہنما ابدالی کی ملکیت ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مقابلہ کے نتیجے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ایک مبینہ دہشت گرد کی عمر 25جبکہ دوسرے کی 34سال ہے۔

مرنے اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق دوسرے علاقوں سے بتایا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اداروں نے ملک بھر میں دیگر مقامات کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔کالاشاہ کاکواور فیروزوالہ کے گردو نواح میں اداروں کی چھان بین کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران صوبائی درالحکو مت کے علاقہ فیروز والا میں دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، راکٹ لانچرز، ہینڈگرینیڈ، حساس مقامات کے نقشے،لیپ ٹاپ اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ہلاک زخمی ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شناخت کئے جانے والے شدت پسندوں میں سے2 کا تعلق شمالی وزیر ستان جبکہ4 پنجابی دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :