لاہو رہائی کورٹ نے دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھینسوں کو لگنے والے انجیکشنز کی فروخت کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

منگل 30 جون 2015 08:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء) لاہو رہائی کورٹ نے دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بھینسوں کو لگنے والے انجیکشنز کی فروخت کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

د رخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ بھینسوں سے دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے انجیکشن لگائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ جانور بھی دو سال میں مر جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ایسے انجیکشنز کی فروخت پر پابندی ہے مگر پاکستان میں کھلے عام فروخت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں میں ان انجکشنوں سے ہونے والے نقصان میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہو گا اس لیے عدالت انجیکشنوں کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔ عدالت نے انجیکشنوں کی فروخت کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چودہ جولائی کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔