کراچی ، حالیہ گرمی کی لہر کے اسباب جانے، اثرات سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکی قائم،محکمہ موسمیات کے سابقہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمرالزمان چودھری کو کنوینرہونگے، نام ایکسپرٹ اسٹدی اینڈ انویسٹی گیشن گروپ رکھ دیا گیا

منگل 30 جون 2015 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت کے وزیر، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے ہدایات پر ملک، خاص کر کراچی ،میں حالیہ گرمی کی لہر کے اسبباب جانے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان محکمہ موسمیات کے سابقہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمرالزمان چودھری کو اس تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینرہونگے۔

اس کمیٹی ، جس کا نام ایکسپرٹ اسٹدی اینڈ انویسٹی گیشن گروپ رکھ دیا گیا ہے، میں پاکستان محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول، نیشنل ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹی کے ممبر برائے ڈزاسٹر رسک رڈکشن احمد کمال، سینیر سائنٹیفک آفیسر گلوبل کلائمیٹ چینج اسٹڈی سنٹر شہباز محمود، وفاقی وزارت برائے ہیلتھ سروز، ریگیولیشن، کوآرڈینیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پریپئرڈنیس منیر احمد منگریو اور تمام صوبوں کی پرووینشل ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹیز کے نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی کی خاص مقصد ملک میں حالیہ گرمی کی لہر کے اسباب پر تحقیقات کرنا اور مستقبل میں ایسے ممکنہ گرمی کی لہر کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرنا۔ اس کے علاوہ، یہ تحقیقاتی کمیٹی اسٹریٹجی بنائے گی جس کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کی کیپیسیٹی بلڈنگ کرنا اور لوگوں میں اس موسمی خطرے اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کے مطعلق آگاہی پیداکرنا ہوگا۔ یہ کمیٹی گرمی کی لہر کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر مشتمل جامع رپورٹ تشکیل دیے گی۔ یہ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ، سینیٹر مشاہد اللہ خان کو آنے والے دوہفتوں میں جمع کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :