مریدکے،نارنگ منڈی میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کے دوران دو گروپوں میں تصادم، ایم پی اے چودھری حسان ریاض اور مسلم لیگ(ن) کے چیف کوارڈی نیٹر نے مداخلت کرکے صلح کرا دی

منگل 30 جون 2015 08:47

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)نارنگ منڈی میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہو گیا ۔ ایم پی اے چودھری حسان ریاض اور مسلم لیگ(ن) کے چیف کوارڈی نیٹر نے مداخلت کرکے صلح کرا دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نارنگ منڈی میں رات کے وقت کرکٹ میچ جاری تھا کہ اسٹیج پر مہمان خصوصی چودھری حسان ریاض ایم پی اے اور ایم این اے رانا افضال حسین کے بیٹے رانا احمد عتیق انور پر بیٹھنے کے معاملے پر حذیفہ اور دوسرے لڑکوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس پر میچ کی انتظامیہ نے اسے پھینٹی لگا دی۔ بعد ازاں متعدد افراد نے جوابی حملہ کر دیا تاہم ایم پی اے حسان ریاض اور رانا احمد عتیق انور نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :