سندھ کابینہ میں وزراء کے ردوبدل کاامکان ،کابینہ کااجلاس آج ہوگا،بلال بھٹوکااجلاس میں شرکت کاامکان ہے

منگل 30 جون 2015 08:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)سندھ کابینہ میں وزراء کے ردوبدل کرنے کاامکان ہے ،کابینہ کااجلاس آج منگل کوہوگا،بلال بھٹوکااجلاس میں شرکت کاامکان ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق آج منگل کووزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس وزیراعلیٰ ہاوٴس میں 11بجے دن کوہوگا،جس میں امکان ظاہرکیاگیاکہ بلاول بھٹوزرداری بھی شرکت کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق کابینہ میں وزراء کے ردوبدل کرنے کابھی امکان ہے ۔اجلا س میں نیپراکی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کاجائزہ کے علاوہ دیگرایشو پرغور کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :