دوسرا ٹیسٹ ،سلواوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم کو جرمانہ،سری لنکن کپتان میتھیوز پرمیچ فیس کا 20فیصد جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

منگل 30 جون 2015 08:31

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کو سلو اوور ریٹ پرجرمانہ ہوا ہے۔سری لنکن کپتان میتھیوز پرمیچ فیس کا 20فیصد جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں7وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہو گئی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3جولائی کو پالاکیلی میں کھیلا جائے گااور یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ثابت ہوگا۔