حکومت کا مولانافضل الرحمن کوالطاف حسین کومنانے کاٹاسک،ضرورت پڑھنے پرمولانافضل الرحمن لندن بھی جاسکتے ہیں

جمعرات 13 اگست 2015 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)حکومت نے مولانافضل الرحمن کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کومنانے کاٹاسک دیدیا،ضرورت پڑھنے پرمولانافضل الرحمن لندن بھی جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مولانافضل الرحمن کوحکومت نے اس حوالے سے آگاہ کردیااورٹاسک سونپ دیاہے ،ذمہ داری ملنے کے بعدمولانافضل الرحمن الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کریں گے اوراستعفے واپس لینے پررضامندکرنے کی کوشش کریں گے اگرضرورت محسوس کی گئی تومولانافضل الرحمن متحدہ کے قائدالطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن بھی جاسکتے ہیں