ترکی میں باغیوں کا حملہ، ایک فوجی اور دو جنگجو ہلاک

جمعرات 13 اگست 2015 09:26

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) ترکی میں کرد باغیوں کے ایک حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے دن کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجووٴں نے دیار باقر نامی شہر میں واقع ایک ملٹری پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور دو باغی مارے گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق باغیوں کے اس حملے میں دیگر پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترک فوج کی طرف سے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد سے ان باغیوں نے ترکی کے اندر سکیورٹی فورسز پر حملے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :