ایئرپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی رن وے ٹریک پر لے گئے

جمعرات 13 اگست 2015 09:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں ایئرپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی رن وے ٹریک پر جہاز کی سیڑی کے قریب کھڑی کی ۔ گاڑی کی رن وے ٹریک پر ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔ ویڈیو میں IDE-5006 نمبر کی گاڑی دیکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں حمزہ شہباز اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنے کے بجائے رن وے ٹریک پر لے گئے اور جہاز کی سیڑھی کے قریب کھڑی کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت و وزیر اعظم کے علاوہ کسی بھی شخص کو گاڑی رن وے پر کھڑی کرنے کی اجازت نہیں یہاں تک کہ وفاقی وزراء بھی گاڑی رن وے تک نہیں لے جا سکتے ۔ سخت قوانین کے باوجود حمزہ شہباز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ کی ساری حدیں پار کر دیں ۔