داعش کی طرف سے ’ظالمانہ ہلاکتیں‘، طالبان کی مذمت

جمعرات 13 اگست 2015 09:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)افغانستان میں داعش کی طرف سے منظر عام پر آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں افغان قیدیوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر ہلاک کرنے کے واقعے کی طالبان کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داعش کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں افغان قیدیوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں اور انہیں ایک کھلے میدان میں زیر زمین بچھائے گئے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جاتا ہے۔ تاہم طالبان نے ان قیدیوں کو سویلین قرار دیتے ہوئے داعش کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :