ہیلری کلنٹن کا ذاتی ای میل ایف بی آئی کے حوالے ،ایف بی آئی ہیلری کلنٹن کے ای میل سرور کی سکیورٹی کی جانچ پڑتال کر رہی ہے

جمعرات 13 اگست 2015 09:28

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)امریکہ کی سابق وزیرِخارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنا ذاتی ای میل سرور ایف بی آئی کے حوالے کرنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔یہ ای میل سرور ان کے استعمال میں رہا تھا جب وہ بطور وزیرِ خارجہ امور سرانجام دے رہی تھیں۔واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار بھی ہیں اور ماضی میں سرکاری امور کے لیے ذاتی ای میل کے استعمال پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کا ای میل غیرمحفوظ اور حکومتی اصول و ضوابط کے خلاف تھا۔ایف بی آئی ہیلری کلنٹن کے ای میل سرور کی سکیورٹی کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔اس سے قبل ہیلرکلنٹن نے اپنی ذاتی ای میلز کے ہزاروں صفحات منظرعام پر لائے گئے تھے تاہم اس وقت ای میل سرور کسی کے حوالے نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے وکلا ای میلز پر مشتمل ڈرائیوز بھی ایف بی آئی کے حوالے کر دیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی معاملات کے لیے سرکاری ای میل اکاوٴنٹ کا ہونا ضروری ہے اور وفاقی قانون کے مطابق وفاقی اہلکاروں کی تمام خط و کتابت کو سرکاری ریکارڈ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار بھی ہیں اور ماضی میں سرکاری امور کے لیے ذاتی ای میل کے استعمال پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہیاس سے پہلے بھی کئی امریکی حکام نے خط وکتابت کے لیے ذاتی اکاوٴنٹس کا استعمال کیا تھا تاہم ہیلری کلنٹن کی جانب سے ذاتی ای میل کا استعمال زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہے۔

متعلقہ عنوان :