ایم کیو ایم کے مستعفی اراکین اسمبلی کا آئندہ الیکشن سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ

جمعرات 13 اگست 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے اراکین اسمبلی کا آئندہ الیکشن سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ ، آن لائن کوذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال جو کہ ان دنوں پارٹی سے فارغ ہیں انہیں ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مثبت اشارے دیئے ہیں تاہم انہوں نے مسلسل انکار کیا اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جگہ سنبھالنے کیلئے آمادہ نہ تھے تاہم ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے جب سندھ اور قومی اسمبلی سیٹوں سے استعفیٰ دیئے تو انہیں ضمنی الیکشن کیلئے دوبارہ عوامی عدالت میں جانا پڑیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال ہر پارٹی کے اندر سے بہت پریشر دیا جارہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت سنبھال لیں تاہم ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ مصطفی کمال اس انتظار میں بھی ہیں کہ عمران خان فاروق ستار مقدمہ اور منی لاڈرنگ کیس میں اگر الطاف حسین کی گرفتاری ممکن ہوئی تو تو وہ ایم کیو ایم کی قیادت کیلئے سرگرم ہونگے ۔