دمشق میں پر تشدد واقعات 49 افراد ہلاک

جمعرات 13 اگست 2015 09:26

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) شامی دارالحکومت دمشق میں بدھ کے روز رونما ہونے والے تازہ خونریز واقعات میں انچاس افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ باغیوں نے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں راکٹ حملے کیے جبکہ ملکی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ آبزرویٹری کے مطابق مشرقی علاقے غوطہ میں فضائی کارروائی سے37 شہری ہلاک جبکہ 120 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی فضائیہ نے اس وقت کارروائی کی، جب باغیوں نے راکٹ حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :