شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم کو سزائے موت دے دی گئی

جمعرات 13 اگست 2015 09:28

پیانگ یانگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء )شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم چو یونگ گون Choe Yong-Gon کو کِم جونگ اْن کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر سزائے موت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ نے یہ بات نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ یونہاپ کے مطابق جون 2014ء میں یہ عہدہ سنبھالنے والے چو کو رواں برس مئی میں فائرنگ اسکواڈ نے موت کے گھاٹ اتارا۔ مزید یہ کہ شمالی کوریا کے میڈیا میں گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے چو کا کوئی ذکر نہیں سنا گیا جو اس خبر کی تائید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :