ملائیشیا کی اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ

جمعرات 13 اگست 2015 09:28

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)ملائیشیا کی اپوزیشن جماعت نے ملکی وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف ایک دیوانی مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس مقدمے میں مقروض ملکی فنڈ 1MDB کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی جماعت پیپلز جسٹس پارٹی PKR کے ایک ترجمان کے مطابق نجیب اور 1MDB کے خلاف یہ مقدمہ انتخابی جرائم کے حوالے سے درج کرایا گیا ہے۔ اس فنڈ کے ایڈوائزری بورڈ کی سربراہی نجیب رزاق کے پاس ہے۔ اپوزیشن جماعت کا الزام ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے دوران اس فنڈ سے قابل اجازت رقم سے 26 گنا زائد رقوم خرچ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :