نائیجیریا ،بازار میں دھماکے ،47 افراد ہلاک،52زخمی

جمعرات 13 اگست 2015 09:28

بورینو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)نائجیریا میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو کیایک شہر کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فوجی ذرائع غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بورنو کے جنوبی شہر سابون گری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 52 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا بم دھماکہ خودکش حملہ تھایا پھر بم کو کہیں نصب کرنے کے بعد اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مئی میں نائیجیریا میں صدر محمد بحاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 800 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔نائجیریا کے صدر بحاری نے بوکو حرام کے خلاف مہم میں اضافہ کیا ہے نائجیریا کے ان علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سرگرم ہے جبکہ اس پر ملک میں سینکڑوں افراد کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب وہ پڑوسی ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی سرگرم ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی اینگلیکن چرچ کے ایک سینیئر رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ بوکو حرام کو شکست دینے کے لیے نائجیریا کے مسیحی رہنماوٴں کو مسلمانوں کے ساتھ بہت مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :