داعش نے کر دفوجیوں کو انتہائی دردناک طریقے سے قتل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء)داعش نے انٹرنیٹ پر ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں عراق کے صوبہ کردستان کی المیشمرکہ فوج کے یرغما بنائے گئے فوجیوں کو نہایت بے دردی اور اور خوفناک طریقے سے قتل کیا گیاہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جن البیشمرکہ فوجیوں کے سرتن سے جدا کرتے دکھایا گیا ہے انہیں کچھ ایک سال قبل کرکوک سے یرغمال بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ظالمانہ کارروائی داعش کے ولایت نینویٰ گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔ کرد فوجیوں کو کو ایک سال پیشتر یرغمال بنایا گیا تھا جہاں حال ہی میں موصل شہر میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کردفوجی کلمہ طیبہ اور دیگر آیات کی تلاوت جاری رکھے ہوئے ہیں جس وقت ان کے سرکلم کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ داعش کی جانب سے یہ فوٹیج ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب حال ہی میں البیشمرکہ فورسز نے مغربی کرکوک میں داعشیجنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرکے داعش سے 10 دیہات آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔