ضمنی الیکشن،این اے 122 میں شیر کے مقابلے میں”بلے“ کی کامیابی کا ریٹ سب سے زیادہ،جواریوں کی طرف سے ایاز صادق کے دس روپے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا” ایک ہزار“ لگانے کا انکشاف

اتوار 4 اکتوبر 2015 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں 11اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن جس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق اپنی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کیلئے اپنے سے انتہائی کم تجریہ کے حامل عبد العلیم خان جن کو عمران خان کے میدان میں اتارا سے پنچہ آزمائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ڈے پر نتیجہ کیا نکتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم اس الیکشن نے سیاسی ہی نہیں”جواری“ حیثیت بھی بڑھا لی ہے۔

خبر رساں ادارے کے ایک سروے کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بڑے بڑے جوارے بھی اپنی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں اور پاک بھارت میچ کی طرف ہر وقت ووٹرز سکور معلوم کر رہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جواریوں کی طرف سے ایاز صادق کے جیتے کا ریٹ دس روپے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا” ایک ہزار“روپے ہے یعنی دس روپے والے کو ”بلے“ کی بلے بلے ہونے پر ایک ہزار روپے ملے گا۔