ایرانی جوہری ڈیل پر امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اِس ملاقات میں ایرانی جوہری ڈیل کے عملی پہلووٴں پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

شام میں روسی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد انتہائی مصروف سفارتی سرگرمیوں کے حامل ہفتے میں اِس میٹنگ کو آخری وقت پر پلان کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے کیری اور ظریف ملاقات کی زیادہ تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ مبصرین کے مطابق شامی تنازعے کے حل کے حوالے سے امریکا اب ایران کی طرف دیکھ رہا ہے۔