دوسرا ون ڈے، شعیب ملک کی سنچری ہوتے ہوتے رہ گئی

اتوار 4 اکتوبر 2015 07:54

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) زمبابوے کیخلاف جاری دوسرے ون ڈے میچ میں جب پاکستانی ٹیم مسائل کا شکار ہوئی اور محض 76کے مجموعی سکور پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یوں وہ شاندار سنچری مکمل کرنے ہی والے تھے کہ زمبابوے نے خراب روشنی کا بہانہ کر کے کھیل رکوا دیا۔

(جاری ہے)

یوں شعیب ملک کی اننگز 96رنز تک ہی محدود ہو کر رہ گئی اور انہیں ناٹ آؤٹ ہی پویلین کو جانا پڑا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ہدف حاصل کرتے ہوئے کوئی بھی نمبر5کا کھلاڑی آج تک سنچری نہیں بنا سکا۔ شعیب ملک اگر سنچری بنا لیتے تو ہدف حاصل کرتے ہوئے نمبر5پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہوتے۔

متعلقہ عنوان :