گوئٹے مالا سٹی:لینڈسلائیڈنگ سے30 ہلاک،600 سے زائد لاپتہ

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:00

کوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) امریکی کے وسطی ملک گوئٹے مالا سٹی میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 600 سے زائد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق صرف ال کمبرے ڈوس نامی گاوٴں سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ جس وقت لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رونما ہوا تو زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سورہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ریسکیو اہلکار فلاحی کاموں میں ملوث ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :