ایران کے ساتھ تعلقات منقطع بارے میڈیا رپورٹس درست نہیں، یمن حکومت ،ایران سے تعلقات منقطع کرنا یمن کے سپریم مفاد کیخلاف، تمام تر اختلافات کے باوجود ہم تہران کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرینگے

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء) یمن کی حکومت نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی وزارت خارجہ کے ترجمان راکھی بیدی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا یمن کے سپریم مفاد کیخلاف ہے اس لئے تمام تر اختلافات کے باوجود ہم تہران کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرینگے واضح رہے کہ یمن اور ایران کے درمیان حوثی باغیوں کو مسلح کرنے کے معاملے پر شدید اختلافات پائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :