پولیس ہیڈ کوارٹر واقعہ حیران کن جرم ہے ، مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا جائے؛ آسٹریلوی وزیراعظم

اتوار 4 اکتوبر 2015 08:04

سڈنی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2015ء )آسٹریلوی وزیر اعظم نے گذشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیش آنے والے واقعہ حیران کن جرم ہے ،تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا جائے۔

(جاری ہے)

سڈنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم ٹرن بال کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقع میں نوجوان کو استعمال کیا گیا ہو۔تاہم اس واقع کی بنا پر مسلمانوں کو برا بھلا نہ کہا جائے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوف زدہ ہونے کے بجائے معمول کی زندگی گزاریں۔گذشتہ روز سڈنی پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ سے ہیڈکوارٹر کا ملازم 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق حملہ آور 15 سالہ ، عراقی نژاد کرد نوجوان تھا۔

متعلقہ عنوان :