اسکاٹش اکانومسٹ نوبل انعام کے حقدار

منگل 13 اکتوبر 2015 09:19

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء )رواں برس کا اقتصادیات کا نوبل میموریئل پرائز اسکاٹ لینڈ کے اکانومسٹ انگس ڈیٹن کو دیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کے مطابق ڈیٹن نے سماجی بہبود، غربت اور کھپت کے تجزیوں سے اکنامکس کو ایک نئی جہت دی ہے۔

(جاری ہے)

انگس ڈیٹن آج کل امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ امریکا اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ اکنامکس کے نوبل انعام کی بنیاد سن 1968 میں رکھی گئی تھی۔ گزشتہ برس یہ انعام فرانس کے اقتصادیات کے معروف پروفیسر ڑاں ٹیرول کو اْن کی اقنصادی تجزیاتی پالیسیوں کی دریافت پر دیا گیا تھا۔