این اے 122 کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے ہارنے کے باوجود ووٹ بینک میں دو فیصد اضافہ ،پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں کمی کے ساتھ ووٹ بینک میں بھی ایک فیصد کمی

منگل 13 اکتوبر 2015 09:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء ) لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہارنے کے باوجود ووٹ بینک میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں کمی کے ساتھ ساتھ ووٹ بینک میں ایک فیصد کی کمی ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ کے باوجود ووٹ بینک میں دو فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں ایک فیصدکی کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کاکہناہے کہ گزشتہ روز کے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو 50.67 فیصد ‘ تحریک انصاف کو 48.79 فیصد ‘ پیپلزپارٹی کو 0.55 فیصد ملے جبکہ 2013 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کو 51.67 فیصد‘ تحریک انصاف کو 46.76 فیصد اور پیپلزپارٹی کو 1.56 فیصد ملے تھے ۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تینوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار 739 ووٹ ملے۔

متعلقہ عنوان :