تھائی عدالت نے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 13 اکتوبر 2015 09:19

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء ) تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھاکسن شیناوترا کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مقدمہ توہین میں ان کے کورٹ میں پیش نہ ہونے کے بعد جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھاکسن شیناوترا پر انیس مئی کو جنوبی کوریا میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے تھاکسن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ جلا وطنی کے باعث ملک سے باہر ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :