بجلی کے بلوں میں سپورٹس ٹیکس لگایا جائے ، سلیم سیف اللہ ، دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کم وسائل کی وجہ سے ہم بہت سے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے ، اگر ہم نے ورلڈ میں ٹاپ پوزیشن پر آنا ہے تو فٹنس کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ وقت پریکٹس کرنی چاہیے ، صدر ٹینس فیڈریشن کی پریس کانفرنس

منگل 13 اکتوبر 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں سپورٹس ٹیکس لگایا جائے ، دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس سپورٹس کے لئے وسائل کم ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بلوں میں 10روپے کا اضافہ کرے جو صرف سپورٹس کے لئے ہوا اور اس پر خرچ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے وسائل نہ صرف ٹینس بلکہ تمام سپورٹس کے لئے بروئے کار لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں خاص طور پر کے پی کے لئے ٹینس کی مدد کی ہے تاہم ان کو مزید توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کم وسائل کی وجہ سے ہم بہت سے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے پی ٹی ایف کی سالانہ گرانٹ اٹھائیس سے تیس لاکھ روپے سالانہ ہے جو ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لئے کم ہے حکومت کو چاہیے کہ اس میں مزید اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ مشیر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانوں کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان دس سال بعد ٹینس کے ورلڈ گروپ ون میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ اعصام الحق اور عقیل خان جو ڈیوس کپ کھیلے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹینس ملک میں پوری سپورٹس کا مسئلہ ہے اور اگر ہم نے ورلڈ میں ٹاپ پوزیشن پر آنا ہے تو فٹنس کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ وقت پر پریکٹس کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ فیڈرل ٹینس کپ شروع ہوچکا ہے اور نومبر کے آخر میں سرینا ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن دلاور عباس اور سینئر وائس صدر پی ٹی ایف افتخار رشید بھی موجود تھے ۔