صوبائی وزیر ذراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کے بھتیجا نے 9سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 09:29

حمد نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء )سابق ایم پی اے اور تحصیل ناظم میاں نوید طارق کے بیٹے نے صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کی پراڈو گاڑی نمبری BD97 سے سڑک کنارے جاتے ہوئے 9 سالہ بچے کو کچل دیا۔بچہ شدید زخمی ہونے پر ماں کے شور وایلاکرنے پرعثمان نوید طیش میں آگیا اور گاڑی بیک کر کے دوبارہ زخمی بچے شہباز کپرچڑھا دی۔ جس سے بچے کا چہرہ مسخ ہوگیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

عثمان نوید بچے کی والدہ کو گالیاں دیتا ہوا اور ڈراتا دھمکاتا ہوا رفو چکر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لرزہ خیز واقع خبر جنگل میں آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور سیاسی و سماجی حلقے کثیر تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ۔ بچے کی والدہ اور والد کی چیخ وپکار سے شہریوں کے دل بھی مسخ ہوگئے ، دانستہ طور پر بچے کو جان سے مارنے پر عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ لہر دوڑ گئی۔

ملزم اور اُس لواحقین کی جانب سے قسم کی قانونی کارروائی کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور مظلوم والدین پر قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے شدید دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری طور پر انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لیں گے۔