کابل، نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 2برطانوی فوجیوں سمیت 5اہلکار ہلاک

منگل 13 اکتوبر 2015 09:27

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء )افغانستان میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 5فوجی اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت کابل میں نیٹو افواج کے ہیڈ کوارٹر میں لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کے تصدیق کی گئی ہے، تاہم دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حادثہ میں 2برطانوی فوجیوں سمیت 5اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے تھے اور ہلاک ہونے والے دیگر 3فوجیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :