چین،بھارت مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز ہوگیا

منگل 13 اکتوبر 2015 09:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء ) بھارت اور چین دس روزہ پانچویں سالانہ مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلی بار رجمنٹ سے فوجی دستہ ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے بھیجا ہے رپورٹ کے مطابق 175 افراد پر مشتمل یہ فوجی دستہ بھارتی فضائیہ کے آئی ایل 76 کے ذریعے ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کیومنگ شہر پہنچاہے دونوں اطراف سے برابر فوجی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آپس میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :