حکومت سندھ اور 8وفاقی اداروں میں 20ہزار ایکڑ زمین کا تناز عہ حل نہیں ہو سکا، حکومت سندھ کا معاملہ مشتر کہ مفا دات کی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ

منگل 13 اکتوبر 2015 09:29

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اکتوبر۔2015ء ) حکومت سندھ اور 8وفاقی اداروں میں 20ہزار ایکڑ زمین کا تناز عہ حل نہیں ہو سکا ہے جس کے بعد حکومت سندھ نے اب یہ معاملہ مشتر کہ مفا دات کی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت سندھ کا مئو قف ہے کہ ریلوے ،پی آئی اے ،کسٹم ،این ایچ اے،صحت ،تعلیم سمیت تمام وفا قی اداروں کو جو زمین حکومت سندھ نے دی تھی اس میں واضح طورپرلکھا ہوا ہے کہ یہ زمین صرف آپر یشنل مقا صد کے لئے استعمال ہو گی مگر اب ان اداروں نے اس زمین کو آپر یشنل مقا صد کے بجا ئے تجا رتی اور کاروباری مرا کز کے لئے استعمال کر نا شروع کی ہے جس میں ہا ؤسنگ اسکیم کا آغاز شا مل ہے ، اس سے قبل پورٹ قا سم اتھا رٹی نے دو جز یرے غیر ملکی کمپنیوں کو فروخت کر نے کی کوشش کی تھی اس وقت بھی صو بائی حکومت نے اس وقت کے فوجی حکمراں پرویز مشرف کے سا منے مسئلہ اٹھا یا اور پھر پرویز مشرف نے حکومت سندھ کا مئوقف تسلیم کر لیا اور وہ جزیرہ حکومت سندھ کو وا پس مل گئے اب حکومت سندھ اسی طرز پر 8وفاقی اداروں کے خلاف کیس بنا کر مشتر کہ مفا دات کی کو نسل میں جانے کے لئے تیا ری کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :